این بی پی پریزیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کے الیکٹرک کی پی آئی اے کیخلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح

جمعرات 19 جنوری 2017 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان پریمیئر لیگ چیمپئن کے الیکٹرک نے کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے این بی پی پریزیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچ میں اعصاب شکن معرکے کے بعد پی آئی اے کو شکست دیدی۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں کے الیکٹرک کی ٹیم نے پی آئی اے کو دوکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں میچ 0-0سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں پی آئی اے نے ایک گول کرکے برتری حاصل کی تاہم 76ویں منٹ میں کے الیکٹرک کے کھلاڑی کلیم اللہ نے گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔میچ کا فیصلہ کن گول کے الیکٹرک فٹبال ٹیم کے کپتان محمد رسول نے 91ویں منٹ میں اسکور کیا اور کے الیکٹرک کو ٹورنامنٹ میں پہلی فتح سے ہمکنار کرادیا۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ ادارے کو اپنی ٹیم پر بے حد فخر ہے اورٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہمیں امیدہے کہ پاکستان پریمیئر لیگ چیمپئن آئندہ میچوں میں بھی جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :