بڑے آبی منصوبوں پر بروقت کام نہ ہونے سے توانائی بحران سنگین ہوا ‘ارشد بیگ

کالا باغ ڈیم کو سی پیک منصوبوں میں شامل کرکے اس کی فوری تعمیر کا آغاز کیا جائے،بھارتی دھمکیوں اور دریائے چناب کا پانی روکنے کو سنجیدگی سے لیا جائے،کالا باغ ڈیم سے سستی بجلی کے ساتھ توانائی بحران ختم ہوگا‘سینئر وائس چیئرمین فرایا

جمعرات 19 جنوری 2017 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) صنعتکار راہنما و سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن ارشد بیگ نے کہا ہے کہ بڑے آبی منصوبوں پر بروقت کام نہ ہونے سے توانائی بحران شدید ہوا ، حکومت نے کالا باغ ڈیم کو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے تعمیرات کے لیے تیار منصوبوں کی فہرست میں تو شامل کرلیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کالا باغ ڈیم کو دیگر منصوبوں کی طرح سی پیک منصوبوں میں شامل کرکے اس کی فوری تعمیر کا آغاز کیا جائے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہائیڈ ل پاور پراجیکٹ دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کی نسبت سستی بجلی پیدا کرتے ہیں اور دیگر تمام منصوبوں سے مہنگی بجلی حاصل ہوتی ہے تو صنعتکار و عوام دونوں کے لیے مشکلات کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

۔ارشد بیگ نے کہا کہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکیاں اور دریائے چناب کا پانی روکنے سے کالا باغ ڈیم کی افادیت اہمیت اختیار کرچکی ہیں اس سے قبل کہ پانی بحران سنگین ہو حکومت کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا آغا ز کرے تاکہ مستقبل میں پانی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوسکے۔

کا لا باغ ڈیم سے سستی بجلی کے ساتھ توانائی بحران بھی ختم ہوگانیز سارا سال دریائوں میں زراعت کے لیے پانی بھی دستیاب رہے گا۔جس سے زراعت و صنعت دونوں ترقی کرینگے۔