ایبٹ آباد، ممبر ضلع کونسل ناہید اعوان پشاور جیل سے رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 15:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل بانڈہ پیر خان سے ممبر ضلع کونسل ناہید اعوان پشاور جیل سے رہائی کے بعد جمعرات کو ایبٹ آباد اپنے گھر پہنچ گئے ۔ ے۔

(جاری ہے)

ناہید اعوان کو معدنیات کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تقریباً ڈیڑھ سال تک پشاور جیل میں پابند سلاسل رہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے گذشتہ روز ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی جس کے بعد ناہید اعوان جمعرات کو پشاور میں احتساب عدالت میں اپنی تاریخ پیشی کے بعد ایبٹ آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایبٹ آباد پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں سمیت عزیزواقارب کی ایک بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :