Live Updates

عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، مسلم لیگ(ن)

تحریک انصاف والے بی بی سی کی پرانی رپورٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے انکے حق میں فیصلہ نہ آیا تو پہلے کی طرح عدلیہ اور اداروں کو برا بھلا کہا جائے گا،دانیا ل عزیز اورطارق فضل کی گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا نام پاناما کیس میں نہیں ، تحریک انصاف والے بی بی سی کی پرانی رپورٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، نوازشریف نے پورا خاندان عدالت میں پیش کر دیا ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کوئی جھوٹ نہیں بولا ، غلط اثاثے بنانے کا کیس الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ہے ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، نوازشریف نے پورا خاندان عدالت میں پیش کر دیا ہے ۔ دانیال عزیز نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بغیر ثبوت سپریم کورٹ میں کیس کیا گیا ، سپریم کورٹ فلیٹس کی ملکیت سے متعلق مناسب فورم ہے ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل اداروں تک ہاتھ پھیلائے جا رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کیس کے طریقہ کارپر تذبذب کا شکار ہے اور عمران خان اب صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں ۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عدالت عظمی کے ججز کو دبا میں لانے کی کوشش کر رہی ہے اور انہیں پریشر میں لا رہی ہے ۔ ایک طرف مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے اور اسی پر جلسے جلوس کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد یہی ہے کہ عدالت کو دبا میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں دبائو میں نہیں ہیں اور نہ ہی اتنی آسانی سے دبا ئو میں آسکتی ہیں تاہم پی ٹی آئی والے عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگر انکے حق میں فیصلہ نہ آیا تو پہلے کی طرح عدلیہ اور اداروں کو برا بھلا کہا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :