موزوں وقت ہے مصباح باعزت ریٹائر ہوجائیں ، سابق کرکٹرز کا مشورہ

کیریئر کو مزید طول دینے کے بجائے عروج میں ریٹائرمنٹ لے لیں ، محمد یوسف مصبا ح کی کھیل کے لیے خدمات گرانقدر ہیں ، ریٹائر ہوجائیں ، ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، محمد اعجاز

جمعرات 19 جنوری 2017 15:19

موزوں وقت ہے مصباح باعزت ریٹائر ہوجائیں ، سابق کرکٹرز کا مشورہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ سے باعزت ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا ہے۔سابق بلے باز محمد یوسف نے کہا کہ کپتان کیلیے یہ اچھا موقع ہے کہ کیریئر کو مزید طول دینے کے بجائے عروج میں ریٹائرمنٹ لے لیں جبکہ اعجاز احمد نے کہا کہ عالمی نمبر ون بننے کے بعد مصباح کو ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دینا چاہیے تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی رائے میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلیے اظہر علی موزوں ترین امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دبئی میں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم جب عالمی رینکنگ میں ٹاپ پر تھی تو عمران خان کے ورلڈ کپ1992 جیت کر ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی طرح مصباح الحق کو بھی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے تھی،ان کی کھیل کے لیے خدمات گرانقدر ہیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اعجاز احمد نے کہا کہ اظہر علی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ طویل طرز کی کرکٹ میں نہ صرف ڈبل بلکہ ٹرپل سنچری بھی بناچکے، میرے رائے میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے وہ سب سے موزوں امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :