اسرائیل: بدو دیہاتیوں اور پولیس میں تصادم، دو افراد ہلاک

صحرائے نقب کے علاقے ام الحیران میں ہونے والے ایک کار حملے میں ایک افسر ہلاک ہو گیا، پولیس

جمعرات 19 جنوری 2017 15:22

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) اسرائیل کے جنوب میں پولیس اور بدووں میں غیر قانونی مکانات کو مسمار کرنے کے دوران ہونے والے تصادم کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ صحرائے نقب کے علاقے ام الحیران میں ہونے والے ایک کار حملے میں ایک افسر ہلاک ہو گیا جب کہ حملہ آور کار ڈرائیور کو بھی مار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ آور کار ڈرائیور اسرائیلی اسلامک موومنٹ کا سرگرم کارکن تھا تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ ایک استاد تھا جو حکام سے بات کرنا چاہتا تھا تاکہ مکانات کو مسمار کیے جانے کے عمل کو روکا جا سکے۔اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اس دلیل کو مسترد کر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مقامی بدو قبیلے کے ارکان کو زمینی حقوق حاصل ہیں۔سنہ 1950 کی دہائی میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے چند برسوں بعد فوج نے بدو قبیلے کو ان کے آبائی گاؤں سے ام الحیران منتقل کر دیا تھا۔انھیں اب نئی رہائشی کالونی میں منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :