بگ بیش میں بریڈ ہوج کے بیٹ نے پیٹر نویل کا منہ زخمی کردیا

زور دارشاٹ کھیلنے کی کوشش میں بریڈ ہوج کے ہاتھ سے بیٹ پھسل گیا اور سیدھا پیٹرنویل کے منہ پر لگا

جمعرات 19 جنوری 2017 15:22

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) بگ بیش میں بریڈ ہوج کے بیٹ نے پیٹر نویل کا منہ زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

میلبورن رینیگیڈز کے وکٹ کیپر پیٹر نویل سری لنکن تھشارا پریرا کی بولنگ پر وکٹوں کے عقب میں موجود جب کہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کپتان بریڈ ہوج بیٹنگ کر رہے تھے، زور دار شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ان کے ہاتھ سے بیٹ پھسل گیا اور سیدھا وکٹ کیپر کی جانب گیا وہ گیند پر نظریں جمائے ہوئے ہونے کی وجہ سے میزائل کی طرح آنے والے بیٹ کو نہیں دیکھ پائے جس کا ہینڈل ان کے منہ پر لگا اور وہ کراہ کر وہیں بیٹھ گئے، میڈیکل اسٹاف اور ساتھی پلیئرز ان کی جانب دوڑے، جب نویل باہر جا رہے تھے تو ان کا منہ سوجا ہوا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :