کولمبیا ‘ ایک عمارت میں دھماکہ ‘ 9 افراد زخمی

جمعرات 19 جنوری 2017 15:59

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) کولمبیا میں ایک عمارت میں دھماکے کے باعث نو افراد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دھماکہ دارالحکومت بگوٹا میں واقع ٹیکس آفس کے سامنے واقع ایک عمارت کی چوتھی منزل پر ہوا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکے کی نوعیت اور وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :