چندو میرا میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے چچازاد بھائی کو زخمی کر دیا

جمعرات 19 جنوری 2017 16:01

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) حویلیاں کے گائوں چندو میرا میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر نوجوان نے کلہاڑی کے وار سے چچازاد بھائی کو زخمی کر دیا ہے، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا، زخمی شخص کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ ناڑہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گائوں چندو میرا میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر 2 چچازاد بھائیوں عبدالرحمن اور زبیر میں جھگڑا شروع ہو گیا، جھگڑے میں زبیر نے کلہاڑی کے وار سے اپنے چچازاد بھائی عبدالرحمن ولد محمود کو شدید زخمی کر دیا۔

زخمی ہونے والے شخص عبدالرحمن کو فوری طبی امداد کیلئے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ ناڑہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :