سعودی عرب بھارت میں آئل اور پیٹروکیمیکل سیکٹرز میں وسیع سرمایہ کاری کرے گا

سعودی عرب ایشیاء کو خام تیل کی خریداری کی بڑی مارکیٹ کے طوردیکھتے ہوئے بھارت سمیت چین،انڈونیشیا،ملائشیاء اور ویتنام میں آئل ریفائنریز قائم کرے گا،آرامکو

جمعرات 19 جنوری 2017 16:03

سعودی عرب بھارت میں آئل اور پیٹروکیمیکل سیکٹرز میں وسیع سرمایہ کاری ..

جبیل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ایشیاء کو خام تیل کی خریداری کی بڑی مارکیٹ کے طوردیکھتے ہوئے سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو بھارت میں تیل صاف کرنے والے والا کارخانہ لگائے گی ۔جبل میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرامکو کے چیف ایگزیکٹیو امین ناصر نے کہا کہ سعودی عرب ایشیاء کو خام تیل کی خریداری کی بڑی مارکیٹ کے طوردیکھتے ہوئے بھارت سمیت چین،انڈونیشیا،ملیشیاء اور ویتنام میں آئل ریفائنریز قائم کرے گا ۔

انھوں نے کہ چینی صوبہ فیوجیان کے کارخانے میں پہلے ہی آرام کو سرمای کاری کرتے ہوئے حصص خرید چکا ہے اور مزید سرمایہ کاری کے لئے چائنا پترولیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ آرام کو جس کی ریفائنری(تیل صاف کرنی) کی صلاحیت اس وقت 5.4 ملین بیرل یومیہ ہے کو بڑھا کر 8 سے 10 ملین بیرل یومیہ تل لانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

آرام کو کے راس تنورا اور دھران میں کارخانے ہیں ۔

دریں اثناء بھارتی وزیر تیل درمیندرا پرادھن نے کہا ہے کہ سعودی آرام کو نے بھارت کی ایک بڑی آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل پراجیکٹس کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ،وہ آرام کو کے چیئر میں خالد الفلیع سے اس سلسلے میں ملاقات بھی کر چکے ہیں،یاد رہے کہ بھارت ایشیاء میں سعودی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔