آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین قافلے کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 16:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین قافلے کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور سے فیصل آباد تک ریلی میں شریک ہوئے ۔وہ لاہور سے فیصل آباد ریلی میںشرکت کیلئے جب ریلی میں پہنچے تو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ان کے قافلے کا پرتپاک استقبال کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری محمدیٰسین نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے پاکستان کی عوام میں بیداری کی لہر پیدا کردی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج کی ریلی میں جو جوش وولولہ دیکھا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی دوبارہ عروج پر آچکی ہے ، پیپلزپارٹی کوختم کرنے والے اب خود قصہ پارینہ بن چکے ہیں ، آج پنجاب کے جیالوں کا جوش وخروش دید کے قابل ہے۔

(جاری ہے)

اور یہ اس بات کاثبوت ہے کہ پنجاب پیپلزپارٹی کا ہے ،پیپلزپارٹی نہ صرف پنجاب سے بلکہ پورے پاکستان سے نشستیں حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور پیپلزپارٹی کے دور میں ہی کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :