ایران میں کثیرالمنزلہ عمارت آتشزدگی کے باعث زمین بوس، 30فائرفائٹرزہلاک

جمعرات 19 جنوری 2017 16:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) ایرانی دارالحکومت تہران میں کثیر المنزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد گرگئی جس کے نتیجے میں آگ بجھانے کی کوشش کرنے والی30فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں کثیر المنزلہ عمارت میں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تھی جسے بھجانے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری تھی کی اسی دوران پوری عمارت زمین بوس ہوگئی ۔

(جاری ہے)

عمارت کے زمین بوس ہونے سی30فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ خیال کیا جارہا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے بھی لوگ دب گئے ہیں۔17منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد 200کے قریب فائرفائٹر ز کو طلب کیا گیا تھا۔عمارت کا نام پلاسکو بتایا جاتا ہے عینی شاہدین کے جس مقام پر یہ عمارت واقع ہے وہ ایک مصروف ترین بازار بھی ہیں آگ لگنے کے باعث لوگ جلدی جلدی اپنا سامان جمع کرنے میں مصروف تھے کہ اسی لمحے بلڈنگ زمین بوس ہوگئی۔عمارت گرنے کے بعد ہر طرف دھوئیں اور مٹی کے بادل چھاگئے اسی دل خراش لمحے کو ایک کیمرہ مین نے اپنی ویڈیو میں محفوظ کرلیا ہے جس میں بلڈنگ گرنے کے مناظر اور اس کے بعد ہونے والے افراتفری دیکھی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :