آسٹریا کا مہاجرین کے بہائو کو روکنے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان

مہاجرین کے بہا کو روکنے کے لیے نئے اقدامات ضروری ہیں،سلواکیہ سے ملنے والی سرحد پر حفاظتی انتظامات کو سخت کیا جائے گا، حال میں ہی میں تین سو مہاجرین کو پکڑا گیا ہے ، آسٹریا کے وزیر دفاع ہنس پیٹر

جمعرات 19 جنوری 2017 16:11

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) آسٹریا کے وزیر دفاع ہنس پیٹر نے مہاجرین کے بہائو کو روکنے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سلواکیہ سے ملنے والی سرحد پر حفاظتی انتظامات کو سخت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ہنس پیٹر کا کہنا تھاکہ مہاجرین کے بہا کو روکنے کے لیے نئے اقدامات ضروری ہیں اس سلسلے میں سلواکیہ سے ملنے والی سرحد پر حفاظتی انتظامات کو سخت کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی حال میں ہی میں تین سو مہاجرین کو پکڑا گیا ہے ، جو آسٹریا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہو رہے تھے۔ ہنس پیٹر کے بہ قول ان میں سے زیادہ تر اٹلی واپس بھیج دیا گیا۔ ہنس پیٹر اور وزیر داخلہ وولفگانگ سوبوٹکا سرحدوں پر سختی بڑھانے کرنے کے حوالے سے نئے اقدامات کا اعلان اگلے دنوں میں کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :