بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی سی رحیم یار خان

جمعرات 19 جنوری 2017 16:13

بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی ..
رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے قومی فریضہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اس ضمن میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے۔یہ ہدایات انہوں نے ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل ہونے چاہیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلوں میں اچانک دورہ کر کے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :