سائیکلنگ ٹورنا منٹ سپیرئیر کا لج سرگودھا نے جیت لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 16:19

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن سرگودھاکے زیر اہتما م منعقدہ گرلز سائیکلنگ ٹورنا منٹ سپیرئیر کا لج سرگودھا کی ٹیم نے جیت لیا ۔ ٹورنا منٹ میں ڈویژن بھر کے سرکا ری اور نجی کا لجز کی ٹیمو ں نے حصہ لیا۔ جس میںسپیرئیر کا لج سرگودھاکی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ریجنل ڈائریکٹر و پر نسپل سپیرئیرکالج نے ہو نہا ر کھلا ڑیو ں میں کیش انعاما ت تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ سپیرئیر گروپ آف کالجز طلبا ء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے بھی یکساں موقع فراہم کر رہا ہے یہی وجہ ہے ادارہ کے طلباء کھیل اور تعلیم دونو ں شعبوں میں نما یا ں کا رکر دگی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سپیرئیر کا لج سرگودھا نے اب تک انٹر بورڈ کالجز منعقدہ سائیکلنگ بوائز، کراس کنٹری اور ہا کی میں گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔ اسی طر ح وزیر اعلیٰ ادبی مقا بلو ں میں بھی سپیرئیر لج سرگودھا کے طلباء نے اپنی کا میا بی کا لو ہا منو ایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :