کے الیکٹرک کے زائد بلوں کی کٹوتی کر کے فوری انصاف فراہم کیا جا رہا ہے،محمد یامین

جمعرات 19 جنوری 2017 16:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی محتسب ِ اعلیٰ ریجنل آفس کے ایڈوائزر محمد یامین نے کہا ہے کہ محتسب عدالت غریب شہریوں کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کے نمائندے کی موجودگی میں اندازے سے بھیجے گئے بلوں کی کٹوتی کرکے انہیں فوری انصاف فراہم کررہی ہے، محتسب عدالت میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری محکموں سے متعلق درخواستیں دی جا سکتی ہیں، کے الیکٹرک کے خلاف زائد بلنگ کی درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس میں کے الیکٹرک کی اضافی بلنگ کے خلاف دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ محتسب عدالت میں سماعت کے دوران متعدد درخواست گذاروں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور زائد بلنگ ختم کر کے ریلیف فراہم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :