میکسیکو ، امریکن کالج میں طالبعلم نے فائرنگ کرکے ٹیچر سمیت 3افراد کو زخمی کرکے خودکشی کرلی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:29

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) میکسیکو کے شمالی علاقے میں واقع ایک کالج میں طالب علم نے فائرنگ کر کے 2طالب علموں اور ایک ٹیچر کو شدید زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو لیون کے سیکیورٹی ترجمان ایلڈو فاسکی نے بتایا کہ ایک طالب علم بندوق کے ساتھ کالج میں داخل ہوا اور اس نے فائر کھول دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا اس سے پہلے ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا بندوق کے ساتھ کالج میں داخل ہوتا ہے اور اپنے ٹیچر پر گولی چلاتا ہے اور پھر ایک بچے کو اپنا نشانہ بناتا ہے۔ترجمان نے مقامی ٹیلی وژن کو بتایا کہ وہ کچھ دیر کے لیے وہاں رکا اور پھر اس نے ایک اور طالب علم کو گولی مار دی۔بعد ازاں حملہ آور نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ 15سالہ طالب علم ڈپریشن کا شکار تھا۔

متعلقہ عنوان :