صدر اوباما کا افغان قیادت سے ٹیلی فون پر الوادعی رابطہ

اوباما نے بدعنوانی میں کمی اور قانون کی عمل داری کی کوششوں پر افغان قیادت اور اتحادی حکومت کی کوششوں کو سراہا،وائٹ ہائوس

جمعرات 19 جنوری 2017 16:33

صدر اوباما کا افغان قیادت سے ٹیلی فون پر الوادعی رابطہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) امریکی صدر براک اوباما نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فون پر الوادعی رابطہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر براک اوباما نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فون پر الوادعی رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائو س سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما نے بدعنوانی میں کمی اور قانون کی عمل داری کی کوششوں پر افغان قیادت اور اتحادی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

صدر اوباما نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔دریں اثنا صدر اوباما نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، سول نیوکلیئر انرجی، عوام کے درمیان رابطوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔واضح رہے صدر اوباما کی مدت صدارت 20 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :