عمران خان نے اپنی دائر کردہ پٹیشن پر کوئی جوابی ثبوت پیش نہیںکیا،یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ وزیراعظم کا پانامہ دستاویزات سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان نے کئی مرتبہ اپنے بیانات تبدیل کئے،عمران خان 2018کا انتظار کریں، شیر ایک بار پھر آئے گا،قیامت کی نشانی ہے کہ بلاول بھٹو نے بھی کرپشن کی بات کی ،بلاول بھٹو کو سیاست کے آداب نہیں آتے ان کو تربیت کی ضرورت ہے
مسلم لیگ ن کے رہنمائوں مریم اورنگزیب ،طلال چوہدری اور مائزہ حمید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 19 جنوری 2017 16:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے قوم سے تمام خطاب ریکارڈ پر موجود ہیں،ہم نے عدالت میں دستاویزات پیش کی ہیں جن کا وزیراعظم نے ذکرکیا تھا،عمران نے اپنی دائرکردہ پٹیشن پر کوئی جوابی ثبوت پیش نہیں کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2018میں بھی وزیراعظم نوازشریف عوام کے مقبول ترین لیڈر ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلاطل چوہدری نے کہا کہ عمران نے کرپشن،منی لانڈرنگ کے ثبوت نہ ملنے پر تقاریر پر بحث شروع کردی،عمران خان نے کئی مرتبہ اپنے بیانات تبدیل کیے،جہانگیر ترین اپنے مالیوں اور خانساموں کو کروڑوں کے تحائف دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قیادت کی نشانی ہے کہ بلاول بھٹو نے بھی کرپشن کے خلاف بات کی ہے،بلاول کیلئے تجویز ہے کہ جب تک ان کے نام کے ساتھ زرداری کا لفظ ہے کرپشن کی بات نہ کریں،بلاول بھٹو کو سیاست کے آداب نہیں آتے،ان کو تربیت کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ تحریک انصاف پانامہ کیس میں ناکامی پر مایوس نظر آرہی ہے،عمران خان 2018کا انتظار کریں،شیر ایک بارپھر آئے گامزید اہم خبریں
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.