وزیراعظم نوازشریف سے بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورپاکستان میں پولیو کےخاتمے کیلئے تبادلہ خیال،پاکستان کوپولیو سے پاک اورمحفوظ بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 16:09

وزیراعظم نوازشریف سے بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس کی ملاقات

ڈیووس (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) :وزیراعظم نوازشریف سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی ہے،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے بات ہوئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں‌ وزیراعظم نوازشریف نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کےخاتمےکیلیےاقدامات سے آگاہ کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کوپولیو سے پاک اورمحفوظ بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ تمام صوبے ملکر پولیو کے خاتمے کیلئے عملی قدامات کررہے ہیں۔اس موقعہ پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔