مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، آزاد کشمیر کے عوام مشکلات کے گرداب میں پھنستے جا رہے ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صرف اعلانات اور دعووں کے سوا کچھ نہیں کر سکی

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر کی بات چیت

جمعرات 19 جنوری 2017 16:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، آزاد کشمیر کے عوام مشکلات کے گرداب میں پھنستے جا رہے ہیں ، مسلم لیگ ن کی حکومت صرف اعلانات اور دعووں کے سوا کچھ نہیں کر سکی ، چھ ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہاور عوام دشمن پالیسوں پرمبنی ہے،حالیہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں کے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں ، دیہی علاقوں میں طبی سہولت نام کی کوئی چیز نہیں ہے رسل و رسائل کے ذرائع بری طرح متاثر ہیں ، مریضوں کو ہسپتال پہنچانا محال ہے ، حکمران صرف اعلانات پر عوام کو ٹرخا رہے ہیں گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اعلانات اور دعووں سے باہر نکل کر عملی کام کرئے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی جائیں ، عوام دشمن اقدامات سے گریز کیا جائے ، آزاد کشمیر کے بالایء علاقوں کے عوام آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف ایک منظم سیاسی جماعت بن چکی ہے ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں انشاء اللہ تحریک ا نصاف جلد آزاد خطہ کے عوام کو کرپٹ ٹولہ اور پسماندگی سے نجات دلائے گی آزاد کشمیر کے عوام بیرسٹر سلطان محود چوہدری کے ہاتھ مضبوط کریں۔

متعلقہ عنوان :