چیف میٹرو پولیٹن پلانر وحید احمد بٹ کی 11روزہ رخصت منظور

جمعرات 19 جنوری 2017 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے چیف میٹرو پولیٹن پلانر وحید احمد بٹ کی 25جنوری سے 4فروری 2017ء تک 11روزہ رخصت منظور کر لی ہے اور اس عرصے کے دوران چیف ٹائون پلانر وسیم احمد خان کوچیف میٹرو پولیٹن پلانر کا کام دیکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹرز) سمیعہ سلیم نے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور کے سٹاف افسر محمد مختار احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ محمد منشاشاہین کوسٹاف افسر کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :