برطانیہ اور یورپی یونین کے شہریوںکا یورپی یونین سے اخراج کے بارے میں شکوک وشبہات کا اظہار

جمعرات 19 جنوری 2017 16:51

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) برطانیہ اور یورپی یونین کے شہریوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بارے میں شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بریگزیٹ کے بارے میں معاہدہ نہ ہونے اور اس حوالے سے مذاکرات میں تاخیر کے باعث یورپی یونین اور برطانیہ کے شہریوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت برطانیہ کے 12لاکھ شہری 27یورپی ملکوں میں کام کررہے ہیں اور وہ ابھی تک سمجھنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں کہ بریگزٹ کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ اسی طرح برطانیہ میں مختلف یورپی ممالک کے 30لاکھ شہری مقیم ہیں اور انہیں بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے خدشات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مبصرین کے مطابق بریگزٹ کے باعث خدشات کا سامنا صرف یورپی ممالک نہیں بلکہ برطانیہ کے وہ شہری بھی کررہے ہیں جو مختلف یورپی ممالک میں کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :