پاک ایران تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، آغا سراج درانی
ْ ایران کی جانب سے صوبہ کے مختلف اضلاع میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے قائم مقام گورنر سندھ کا ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ سے خطاب
جمعرات 19 جنوری 2017 16:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے صوبہ کے مختلف اضلاع میں خصوصاً صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعاون لائق تحسین ہے کیونکہ ان کے باعث سندھ کے عوام کو ان دونوں شعبوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیر پور، ٹھٹھہ، بدین، لاڑکانہ اور نواب شاہ کے اضلاع میں صحت و تعلیم کے منصوبوںسے عوام بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ صوبہ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مہدی سبحانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ خیرپور میں قائم اسپتال میں ایرانی تعاون کے باعث روزانہ او پی ڈی 1000 سے بڑھ کر 4000 تک پہنچ چکی ہے۔ ایران کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا کہ وہ صوبہ کے عوام کی محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران تعاون پر صوبہ کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ قائم مقام گورنر نے ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا۔ دریں اثنا ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر تعزیت کی۔ تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات میں انہوں نے تحریر کیا کہ مرحوم جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی ایک سچے پاکستانی اور ماہر قانون دان تھے، انہوں نے اپنی تمام زندگی اصولوں کے تحت گذاری ان کی خدمات کو نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ ایرانی قوم بھی ہمیشہ یاد رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.