عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ

جمعرات 19 جنوری 2017 16:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند کیا جائے، ضلع ملیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے جس کے اثرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی خلدآباد السید سینٹر تا مدینہ کالونی میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر خواجہ محمد اعوان، سابق صدر ضلع ملیر پی پی پی راجہ رزاق، یو سی چیئرمین مزمل شاہ، وائس چیئرمین ارشاد شر،ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصر، پرنسپل سیکرٹری ثنا ء اللہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ذمہ داران اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ چیئرمین و وائس چیئرمین بلدیہ ملیر نے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی تعلیمات پر چلتے ہوئے بلاتفریق رنگ و نسل عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :