ضلع ملیر میں چھو ٹے چھو ٹے ترقیاتی پیکیجز تیا ر کیئے جا ئینگے،کمشنر کراچی

رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلو چ کی اعجا ز احمد خان سے ملا قات ،ملیر کے عوامی مسائل پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل، مختلف تجا ویز پر غور

جمعرات 19 جنوری 2017 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) ضلع ملیر کے پسما ندہ و غریب عوام کیلئے بنیا دی سہولیا ت کی فراہمی ،گرلزو بوائز اسکولوں میں ٹوائیلٹس کی تعمیر اور چھو ٹے چھو ٹے ترقیاتی پیکیجز تیا ر کیئے جا ئینگے اس با ت کا فیصلہ ممبر قو می اسمبلی عبد الحکیم بلو چ نے کمشنر کراچی کے دفترمیں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سے ملا قات مو قعہ پر کیا ،اجلا س میں ڈپٹی کمشنر ملیر سید محمد علی شاہ ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جا ن صدیقی ،ڈپٹی کمشنر ویسٹ آصف جمیل ،ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ ،ضلع ملیر کی معزز شخصیا ت بھی مو جو د تھی ۔

اجلاس میں ضلع ملیر میں لو گوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے مختلف تجا ویز پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی نے کمشنر کراچی کو ضلعی انتظامیہ کے افسران سے متعلق عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر ممبر قومی اسمبلی کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران پو رے کراچی ڈویژن میں اپنی سطع پر عوامی مشکلات اور مسائل کو بلا تفریق حل کرنے میں ہر ممکنا ًاقدامات کررہے ہیں اور ان کی یہ کو شش ہو تی ہے کہ جو مسائل ڈپٹی کمشنر ز اور کمشنر کی سطع پر حل ہو سکیں تو بہتر ہے تا ہم اگر کو ئی مسئلہ ان کی دستر س میں براہ راست نہیں بھی ہو تا تو وہ مختلف سر کاری و غیر سرکاری اداروں کے ما بین کو آرڈینشن سے حل کر انے کی کو شش کرتے ہیں، مقصد یہ ہو تاہے کہ حکومتی پا لیسی اور ہدائت کے مطابق عوام کے مسائل کو حل کیا جا ئے اور انھیں ریلیف دینے کے ہر ممکنا ًاقدامات کیئے جائیں ۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدا ئت کی کہ وہ اپنے اپنے حدوود میں ضلع ملیر کے عوامی مسائل سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیا ر کریں جس میں منتخب نما ئیندوں کی مشاورت اور آراء بھی شامل ہو ں ،اعجا ز احمد خان نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہدائت کی کہ وہ لڑکے اور لڑکیو ں کے اسکولوں میں ٹوائیلیٹ کے حوالے سے سر وے کرائیں اور اسکی رپورٹ انھیں بھجو ائیں تاکہ وہا ں پر ٹوائیلٹس کو نجی اداروں کے سی ایس آر (CSR )فنڈز سے انھیں تعمیر کرایا جا سکے ،کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہد ائت کی کہ ڈومیسائل اور پی آر سی بنانے کے عمل کو مزید شفاف بنا یا جائے او رفیصلے میرٹ پر کیئے جا ئیں اور اس سلسلے میںکسی بھی قسم کی نا جائز دبا ئو ں کو قبول نہ کیا جا ئے ۔

بچے قوم کے مستقبل ہیں ہم کسی بھی بچے کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو نے دینگے صرف حقدار کو ہی اسکا حق ملے گا ،کمشنر کراچی نے کہا کہ وہ ڈومیسائل اور پی آر سی کے غلط اجراء کو برداشت نہیں کرینگے اس سلسلے میںحکومتی میرٹ کی پا لیسی پر پو راپو را عمل کیا جا ئے۔ممبر قومی اسمبلی عبدالحکیم بلو چ اور کمشنر کراچی کے درمیا ن اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کی ملا زمتوں کے سلسلے میں ایمپلا ئمنٹ ایکسچینج قائم کیا جا ئے اور اسے بینظیر بھٹو شہید یو تھ ڈوپلمنٹ پروگرام سے منسلک کیا جا ئے گا تا کہ ما رکیٹ کی ما نگ کے مطابق نو جو ان ہنر مندو ں کو تیا ر کیا جا سکے ،کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر ڈپٹی کمشنر کو ہدا ئت کی کہ دیہہ ملحہ میں قبرستان کو زمین پر قبضہ ما فیا کے خلا ف ایکشن لیاجا ئے اور اسکی رپورٹ انھیں پیش کی جا ئے۔