اڑی اور ہندواڑہ حملے میں جیش محمد نہیں بلکہ لشکرطیبہ ملوث ہے،بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

جیش محمدنگروٹہ آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث تھی جس میں 2افسر اور 5اہلکار ہلاک ہوگئے تھے،این آئی اے

جمعرات 19 جنوری 2017 17:03

اڑی اور ہندواڑہ حملے میں جیش محمد نہیں بلکہ لشکرطیبہ ملوث ہے،بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے کہا ہے کہ اڑی اور ہندواڑہ حملے میں جیش محمد نہیں بلکہ لشکرطیبہ ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کا کہنا ہے کہ ا ڑی اور ہندواڑہ حملے میں جیش محمد نہیں بلکہ لشکرطیبہ ملوث ہے۔جیش محمدنگروٹہ آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث تھی جس میں 2افسر اور 5اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔اس سے قبل بھارت کی جانب سے کہا گیا تھاکہ اڑی حملے جس میں 19فوجی مارے گئے تھے کے چار حملہ آوروں کا تعلق جیش محمد سے تھا۔

متعلقہ عنوان :