افغانستان کیلئے صحافیوںکی ہلاکت کے اعتبار سے گزشتہ سال بدترین رہا

صحافیوں کی ہلاکتوں کے زیادہ تر واقعات میں طالبان ملوث رہے،گزشتہ برس ملکی میڈیا کے خلاف 101 پرتشدد حملے دیکھے گئے، جو 2015 کے مقابلے میں 38 فیصد زائد تھے اس عرصے میں 13 صحافی ہلاک ہوئے، اے جے سی سی کی رپورٹ

جمعرات 19 جنوری 2017 17:03

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) افغانستان کیلئے صحافیوںکی ہلاکت کے اعتبار سے گزشتہ سال بدترین رہا۔ جمعرات کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحافیوں کے لیے خطرات کے اعتبار سے افغانستان میں حالات شام کے بعد سب سے زیادہ خوف ناک رہے۔

(جاری ہے)

افغان صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی اے جے سی سی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی ہلاکتوں کے زیادہ تر واقعات میں طالبان ملوث رہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ملکی میڈیا کے خلاف قریب 101 پرتشدد حملے دیکھے گئے، جو 2015 کے مقابلے میں 38 فیصد زائد تھے۔ اس عرصے میں کم از کم 13 صحافی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :