شام میں داعش نے اساتذہ اور فوجیوں سمیت 12 افراد کو ہلاک کر دیا

جمعرات 19 جنوری 2017 17:03

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ نے شام کے قدیم شہر پالمیرا میں اساتذہ اور فوجیوں سمیت 12 افراد کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ دسمبر میں پالمیرا پر دوبار قبضے کے بعد اس شدت پسند گروپ کی جانب سے چار سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے سر قلم کیے گئے۔ دیگر8 ہلاک شدگان میں4 فوجی اور 4 باغی جنگجو تھے، جنہیں شام کے دوسرے علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :