اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن کے ممبران کی تقرریوں سے متعلق درخواست خارج کر دی

جمعرات 19 جنوری 2017 17:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن کے ممبران کی تقرریوں سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوعدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن کے ممبران کی تقرریوں سے متعلق دائر درخواست کی۔ ضلع قصور کے بلدیاتی نمائندہ محمد انور اور سنیئر وکیل ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں سیکریٹری وزارت پارلیمانی امور، سیکرٹری الیکشن کمشن اورچیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔m

متعلقہ عنوان :