ملک آصف اعوان مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

مسلم لیگ کے سینئر راہنما چوہدری پرویز زلٰہی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعرات 19 جنوری 2017 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سینئر راہنما ملک محمد آصف اعوان کو پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کا سیکرٹری اطلاعات مقر ر کردیاگیا ۔اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ذوالفقار پپن نے مسلم لیگ کے سینئر راہنما چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر ان کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک محمد آصف اعوان کو مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک فراز اعوان، مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمر،مسلم لیگ لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملک آصف اعوان مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کو مزیدفعال اور مستحکم بنانے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔