احمدیار، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاٹرک پر چھاپہ ،سرکاری گندم کی700 تھیلے برآمد ،ڈرائیور گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 17:26

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاٹرک پر چھاپہ سرکاری گندم کی700 تھیلے برآمد ڈرائیور گرفتار تفصیلات کے مطابق بوریوالہ چوک میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قبولہ سے سرکاری گندم سے لوڈٹرک نمبر 125/TKRکو روک کر کاروائی کی جس سے چوری ہونے والی سرکاری گندم کی700-PCCتھیلے برآمد کرکے ڈرائیور ٹرک عرفان عابد کو پکڑلیا تھانہ میں فوڈانسپکٹر نعیم الحسن سمیت -2 افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

ڈرائیور عرفان عابد نے بتایا کہ فوڈ انسپکٹر نعیم الحسن نے گندم لوڈ کروائی تھی جس کی کوئی کاغذی کارروائی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :