اسلام آباد میں زیر تعمیر سڑکوں کے ساتھ درخت لگائے جارہے ہیں‘ پشاور موڑ اور کورال انٹرچینج کے ساتھ میونسپل کارپوریشن نے نئے درخت لگانے کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے

وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان کا ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعرات 19 جنوری 2017 17:40

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر سڑکوں کے ساتھ درخت لگائے جارہے ہیں‘ پشاور موڑ اور کورال انٹرچینج کے ساتھ میونسپل کارپوریشن نے نئے درخت لگانے کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران میاں عتیق شیخ‘ نزہت صادق اور کلثوم پروین کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ سیونتھ ایونیو پر مالبری کے 1700 درخوت کاٹے گئے ان کی جگہ 3500 نئے درخت لگائے بھی گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درختوں کی ٹھیکیداروں کی کٹائی کے عمل میں بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کشمیر ہائی وے اور اسلام آباد ہائی وے کی گرین بیلٹ پر درخت اور دوسرے پودے لگائے جاچکے ہیں۔ درختوں کی دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :