سابق صدر آصف علی زرداری کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت

جمعرات 19 جنوری 2017 17:40

سابق صدر آصف علی زرداری کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق آصف علی زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز عبدالرحمان ملک اور شیری رحمان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کے موقع پر تقریب میں شرکت کر کے انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ان لمحات میں شرکت سے عزت افزائی ہوئی۔ تقریب میں امریکی سینیٹرز، کانگریس ممبران، ری پبلکن ارکان سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔