وزیراعظم سے معروف کاروباری شخصیت بل گیٹس کی ملاقات، نوازشریف نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا

بل گیٹس کی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف

جمعرات 19 جنوری 2017 17:45

ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے معروف کاروباری شخصیت بل گیٹس نے ملاقات کی،وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا،بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے ڈیووس میں معروف کاروباری شخصیت بل گیٹس نے ملاقات کی،وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،پاکستان کو پولیو سے پاک اور محفوظ بنانے کیلئے پولیو کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ توقع ہے کہ نوازشریف کی کوششوں سے 2017 پاکستان سے پولیوکے خاتمے کاسال ہوگا۔…(خ م)