روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ عالمی برادری کے ضمیر کیلئے چیلنج ہے،یہ مسئلہ 2012سے حل طلب ہے،کشمیر ہو یا فلسطین دنیا کے ہرحصے میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے،روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے اقوام متحدہ میانمار پر دبائوڈالے

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 17:45

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ عالمی برادری کے ضمیر کیلئے چیلنج ہے،روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ 2012سے حل طلب ہے،کشمیر ہو یا فلسطین دنیا کے ہرحصے میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے،روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے اقوام متحدہ میانمار پر دبائوڈالے۔

جمعرات کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے انسانی اہمیت کے مسئلے پر او آئی سی کی توجہ قابل تعریف ہے،روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ 2012 سے حل طلب ہے۔انہوں نے کہاکہ میانمار میں2014سے دوبارہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،پاکستان نے مظالم کا شکار مسلمانوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے،مسلمانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ہمیشہ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

مشیرخارجہ نے کہاکہ کشمیر ہویافلسطین دنیا کے ہرحصے میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے،روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر بھی عالمی سطح پر آواز بلند کی،روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے،روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے اقوام متحدہ میانمار پر دبائو ڈالے،میانمار میڈیا کو رسائی اور متاثرین کو امداد پہنچانے کی اجازت دے اوآئی سی گروپ میانمار کی صورتحال کی نگرانی کرے۔…(خ م)