پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ کے تحت ٹیکنکل اداروں کے سربراہان کوانجینئرزہوناچاہئے ،میرمجیب الرحمن مری

سیکریٹری پی ایچ ای اورسیکریٹری بی اینڈآر کوعہدوں سے ہٹاناپی ای سی ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے ،صدر کیسکو انجینئر ز آفیسرز ایسوسی ایشن

جمعرات 19 جنوری 2017 17:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) انجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن کے صدرمیرمجیب الرحمن مری اورجنرل سیکریٹری محمدنظام اچکزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس امرپرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل(PEC) ایکٹ کے تحت ٹیکنکل اداروں کے سربراہان کوانجینئرزہوناچاہئے جبکہ اس کے برعکس سیکریٹری (پی ایچ ای) اورسیکریٹری (بی اینڈآر) کواُن کے عہدوں سے ہٹاناPECایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے اورکیسکوانجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مذکورہ آفیسران کودوبارہ اُن کے عہدوں پرتعیناتی کے احکامات صادرفرمائیں اورنوٹیفیکیشن فوری طورپرواپس لیاجائے تاکہ انجینئرزمیں پائی جانے والی بے چینی کوختم کیاجاسکے۔انہوںنے مزیدکہاکہ ایسوسی ایشن کی تمام ہمدردیاں انجینئرزکے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :