شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینٹ میں پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری

جمعرات 19 جنوری 2017 18:10

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد (ترمیمی) بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینٹ میں پیش کرنے کی مدت میں 30 دن کی توسیع کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :