مظفرآباد سے سیری درہ جاتے ہوئے جیپ کو حادثہ ، دو افراد جاں بحق ، 20 زخمی

جمعرات 19 جنوری 2017 18:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) مظفرآباد سے سیری درہ جاتے ہوئے ماکڑی کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار لوگ 22افراد میں سے دو جاں بحق20زخمی 6کی حالت تشویشناک عوام حلقہ اور تھانہ سٹی کی پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئے جبکہ پولیس کی جانب سے بروقت اطلاعی ادارہ15میں تعینات پولیس اہلکاروں نے تفصیل بتانے کے بجائے صحافیوں سے بدتمیزی کی ٹیلیفونک بند کرنے پر ڈ ی ایس پی سٹی وحید گیلانی نینوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے سیری درہ جاتے ہوئے ماکڑی کے مقام پر مسافر جیپ اور لوڈنگ کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار دو افراد جاں بحق 20زخمی جبکہ 6کی حالات تشویشناک عوام حلقہ اور تھانہ سٹی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں نے ریسکیو 15پر فون کرکے تفصیل جاننے کی کوشش کی تو 15پر تعینانت ذولفقار اور عزیزالرحمان نے صحافیوں سے بدتمیزی کرکے گالی گلوچ کے بعد فون بند کردیا جس کی وجہ سے حادثے کی اطلاع ملنے میں تاخیر ہوگئی جبکہ ریسکیو 15کے اہلکاروں کی شکایت ڈی ایس پی سٹی وحید گیلانی کو کرنے پر کاروائی کی یقین دہانی کے مختلف صحافتی تنظیموں نے احتجاج موخر کردیا جبکہ آخری اطلاع آنے تک ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :