وفاقی دارالحکومت میں عام لوگوں کیلئے قائم سرائے عام نیب کے زیر استعمال ہے ،دس سالو ں سے بند ہونے کے باعث اسے عارضی طور پر نیب کودیا گیا

وزیر مملکت برائے داخلہ امور انجینئر بلیغ الرحمان کا سینیٹ میں توجہ دلائونوٹس کاجواب

جمعرات 19 جنوری 2017 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی عام لوگوں سے متعلق سرائے عام کزشتہ کئی سالوں سے قومی احتساب بیورو کے زیر استعمال ہے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ امور انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سرائے عام کو دس سالوں سے بند ہونے کے باعث نیب کو عارضی طور پر کرائے پر دیا گیا ہے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سینیٹ میں سینٹر طاہر مشہدی کے سیکٹر جی سیون اسلام آباد میں واقع سرائے عام جسے سی ڈی اے نے نیب کو کرائے پر دے دیا ہے جبکہ اس سرائے کا مقصد صرف کم آمدنی والے افراد کو سستے نرخ پر رہائش کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ جو شہر میں مختصر قیام کے لئے دورہ کرتے ہیں۔ اور ہوٹلوں میں رہائش نہیں رہ سکتے سے، متعلق توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر بیان دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سرائے عام 2000 ء سے بند پڑی تھی اور اس کی کوئی مناسب دیکھ بحال نہیں تھی اور دس سال تک بند رہنے پر نیب نے اس عمارت کو کرائے پر حاصل کرنے کے لئے حکومت کو درخواست دی ۔نیب کو عمارتوںکی ضرورت تھی اور وہ مہنگے کرائے پر عمارت حاصل نہیں کرنا چاہتا تھا جس پر اس سرائے کو کرائے پر حاصل کر لیا جو عارضی طور پر نیب کو دی گئی ہے۔ جوکسی بھی وقت واپس لے سکتی ہے۔ …( اع )

متعلقہ عنوان :