پیپلزپارٹی کسانوں اور مزدوروں کی جماعت ہے،اگر پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو کسانوں کو انصاف ملتا،کسانوں اور مزدوروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شاہکوٹ میں ریلی سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 19:05

شاہ کو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسانوں اور مزدوروں کی جماعت ہے،اگر پنجاب میں پیپلزپارٹی ہوئی تو کسانوں کو انصاف ملتا،ماضی میں پیپلزپارٹی نے کسانوں کو فصلوں کی قیمت دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شاہ کوٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسانوں اور مزدوروں کی جماعت ہے،عہد کرتا ہوں آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا آپ ساتھ دیں ہم جانتے ہیں (ن) لیگ کو کیسے حکومت سے نکالنا ہے،اگر پنجاب میں پیپلزپارٹی ہوتی تو کسانوں کو انصاف ملتا،ماضی میں پیپلزپارٹی نے کسانوں کو فصلوں کی قمیت دی۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے سانگلہ ہل اور گردونواح کے علاقوں کو گیس دی تھی۔…(خ م)