پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد کی تنظیم سازی کیلئے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 19:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد ڈویژن کی تنظیم سازی کے لیے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس فیصل آباد میں طلب کر لیا تفصیل کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ڈویژن کی تنظیم سا زی اور دیگر اہم امور پر مشاورت کے لیے پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس 20جنوری کو طلب کر لیا ذرائع نے بتا یا کہ پا کستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں الیکشن2013میں ہو نے والی بدترین شکست کو زیر باعث لا یا جا ئے گا اور اس شکست کو مد نظر رکھتے فوری طور پر تنظیم سازی کر دی جا ئے گی ۔