ملک پریمیئر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 19 جنوری 2017 19:17

ملک پریمیئر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ کل کھیلا جائیگا
ْ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) ملک پریمیئر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ کل کھیلا جائیگا۔جسکے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ کے رہنماملک منصف ہونگے ،جبکہ اس موقع پر ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

پشاور کے مضافاتی علاقہ پشتہ خرہ میں ولی آباد کرکٹ گرائونڈپر جاری ملک پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ولی آباد زلمی اور پیتھر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگے ۔

گزشتہ ایک ماہ سے جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پشاور کے مختلف علاقوں کے بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔جسمیں ولی آباد زلمی اور پیتھتر کی ٹیموں نے سیمی فائنلز میں برتری حاصل کرکے فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کیا۔فائنل تقریب کے دوران پاکستان مسلم لیگ کے رہنماملک منصف مہمان خصوصی ہونگے ۔جو کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :