اٹلی، ہوٹل پر برفانی تودہ گر گیا، 30افراد کی ہلاکت کا خدشہ

جمعرات 19 جنوری 2017 19:20

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) اٹلی کے زلزلے زدہ علقے میں واقع ایک ہوٹل برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم تیس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہری تحفظ کے ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پہاڑی علاقے میں واقع ہوٹل ریگوپیانو پر 6فٹ اونچا برفانی تودہ گر گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحے کے وقت ہوٹل میں تیس کے قریب مہمان اور سٹاف کے افراد موجود جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے، حکام کا کہنا ہے کہ سانحے کے فوری بعد ہنگامی امداد فراہم کرنیوالا اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :