ضلعی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے 2 مجرموں کو 2,2 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنادی ،ایک ملزم بری

سزائے موت کے دونوں مجرموں نے دوران ڈکیتی میاں بیوی کو بے درد ی سے قتل کیا تھا

جمعرات 19 جنوری 2017 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) میاں بیوی کو ڈکیتی کے دوران بے رحمی سے قتل کرنے والے دو ملزمان کو ضلعی عدالت اسلام آباد نی2مرتبہ سزائے موت کی سزا سنا دی جبکہ مقدمہ میں نامزد تیسرے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق محمد اسحاق کی مدعیت میں درج 2014کے ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں ہوئی دوران سماعت فاضل جج نے ملزمان آفتاب عزیز اور شاہنواز کے خلاف ریاض محمود اور ذکیہ ریاض کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو 2,2مرتبہ سزائے موت کی سزا سنا دی، دونوں ملزموں پر ڈکیتی کا الزام بھی ثابت ہو گیا جس پر فاضل جج نے ڈکیتی کے ارتکاب کیلئے آفتاب اور شاہنواز کو دس دس سال قید اور 2،2لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دیدی، مقدمہ میں نامزد تیسرے ملزم یاسر کے خلاف قتل کا الزام ثابت نہ ہو سکا تاہم فاضل جج نے اس کے خلاف اسلحہ برآمدگی کے جرم میں3 سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات جاری کر دیے، ملزم یاسر کو قتل اور ڈکیتی کا جرم ثابت نہ ہونے پر فاضل عدالت نے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا، واضح رہے کہ ملزمان آفتاب، شاہنواز اور یاسر کے خلاف اسحاق نے تھانہ گولڑہ پولیس میں زیر دفعات 302,392،411, 34 کے تحت مقدمہ نمبر292\2014درج کرا رکھا تھا، مقدمہ میں مدعی نے موقف اپنایا کہ شاہنواز جو کہ اس کے بھائی ریاض کے گھر چوکیدار تھا، نے ڈکیتی کے دوران اس کے بھائی ریاض اور بھابھی ذکیہ کو اپنے ساتھیوں آفتاب اور یاسر کے ہمراہ قتل کیا ہے، فاضل عدالت نے ڈکیتی اور قتل کے جرائم کا ارتکاب کرنے والے تینوں ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا دیا۔

وقار)

متعلقہ عنوان :