سعودی حکومت نے پاکستان کا حج کوٹہ بحال کر دیا

امسال 1لاکھ79ہزار210 پاکستان عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کر ینگے وزارت مذہبی امور کی حج کوٹے میں مزید اضافے پر سعودی وزارت حج نے غور کی یقین دہانی کرا دی

جمعرات 19 جنوری 2017 19:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) سعودی حکومت نے پاکستان کا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے ،امسال 1لاکھ79ہزار210عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جائیں گے ،وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کوٹے میں مزید اضافے پر سعودی وزارت حج نے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔جمعرات کے روز وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی سربراہی میں وفد نے سعودی عرب کے وزارت حج کے حکام سے حج2017کے انتظامات اور کوٹے کی بحالی کیلئے مذاکرات کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی حکام کو حرم پاک میں توسیع پر جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے کم کئے جانے والے 20فیصد حج کوٹے کی بحالی کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ حرم پاک کی توسیع کاکام مکمل ہوچکا ہے لہذا اب پاکستان کا کوٹہ بحال کیا جائے انہوں نے سعودی وزارت حج کے حکام سے پاکستان کو آبادی کے تناسب سے مذید کوٹہ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی اس موقع پر سعودی حکومت نے پاکستان کا کم کیا جانے والا20 فیصد کوٹہ بحال کرتے ہوئے مذید کوٹہ فراہم کرنے کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی واضح رہے کہ گذشتہ سال پاکستان سے 1لاکھ43ہزار عازمین حج نے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا تھا جبکہ امسال مجموعی طو ر پر 1لاکھ79ہزار210عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے سعودی حکام اور وزارت مذہبی امور کے ا جلا س میں عازمین حج کیلئے دیگر انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی ۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :