قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کا اجلاس آج ہوگا

وزارت پانی و بجلی کے حکام خصوصی بریفنگ دیں گے

جمعرات 19 جنوری 2017 19:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) بھارت کی جانب سے سندھ تاس معاہدے کو ختم کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومت پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں عالمی سطح پر کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں وزارت پانی و بجلی کے حکام آج بروز جمعہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کو خصوصی بریفنگ دیں گے کمیٹی کا اجلاس چیرمین محمد ارشد خان لغاری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میںمنعقد ہوگا اجلاس میں حکام سندھ تاس معاہدے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کے حوالے سے حالیہ دھمکیوں پر پاکستان کے ردعمل اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے حوالے سے اگاہ کریں گے ۔۔۔اعجاز خان