Live Updates

نوجوانوں کو عمران خان کی صورت میں اپنے خوابوں کی تعبیر ملے گی،سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 19 جنوری 2017 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کمزور اور مہنگائی کے تھپیڑے کھاتی قوم کی امید صرف اور صرف عمران خان ہیں نوجوانوں کو عمران خان کی صورت میں اپنے خوابوں کی تعبیر ملے گی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو وسائل دینا تو کجا سکولوں، قبرستانوں اور چھپڑوں تک کو اپنی ملکیت بنا لیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے پاس نوجوانوں کے لئے نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی کاروباری مواقع۔

حکومت کے محض مدت پوری کر لینے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی اس کے لئے عوام کے اور ملکی مفادات کو مقدم رکھنا ہو گا۔ عوام غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے اثاثوں میں دن دگنی اور رات چگنی ترقی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ مودی کے یاروں کی ترجیحات ملک و قوم کے مفادات میں نہیں۔ ان کی ساری توجہ کمیشن والے منصوبوں پر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :