صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجر کا کیمپ جیل لاہور کا دورہ

جیل میں مطلوبہ اشیاء کے حوالے سے بریفنگ لی

جمعرات 19 جنوری 2017 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرنے کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر جب کیمپ جیل پہنچے تو آئی جی میاں فاروق نذیر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں جیل کے دورہ کروانے کے ساتھ ساتھ جیل میں مطلوبہ اشیاء کے حوالے سے بریفنگ کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے جیل ہسپتال، جیل کچن سمیت قیدیوں کو دستیاب سہولتوں اور خصوصی طورپر قیدیوں اور ان کے ورثاء کے درمیان کروائی جانے والی ملاقاتوں کے مقام کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر ملک احمد یار ہنجر نے یقین دلایا کہ قیدیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور قیدیوں کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات کو بیمار قیدیوں کے علاج اوران کو فراہم کردہ خوراک کا معیار بہتربنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔(سعید)

متعلقہ عنوان :