افغانستان ، ننگرہارمیں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 251شدت پسند ہلاک ، 87زخمی،184گرفتار

افغان سیکورٹی فورسز کا 5پاکستانی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ دیسی ساختہ بم پھٹنے سے طالبان جنگجو 4بیٹوں کے ہمراہ مار ا گیا ،سیکورٹی فورسزکے آپریشن میں 5شدت پسند ہلاک ، 11زخمی،قندھار میں طالبان کے حملے میں 2پولیس اہلکار ہلاک ، 3زخمی

جمعرات 19 جنوری 2017 19:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہارمیں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں تین ماہ کے دوران251شدت پسند ہلاک اور 87زخمی ہوگئے جبکہ 184کو گرفتارکرلیا گیا،افغان سیکورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 5پاکستانی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیا ہے جبکہ دیسی ساختہ بم پھٹنے سے طالبان جنگجو 4بیٹوں کے ہمراہ مار ا گیا ،سیکورٹی فورسزکے ایک اور آپریشن میں 5شدت پسند ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ،دوسری جانب قندھار میں طالبان کے حملے میں 2پولیس اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔

جمعرات کو افغان میڈیاکے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہارمیں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں تین ماہ کے دوران251شدت پسند ہلاک اور 87زخمی ہوگئے جبکہ 184کو گرفتارکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس چیف بریگیڈئر جنرل گل آقا روحانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ کے دوران صوبے میں 81آپریشنز کیے گئے جن میں 251شدت پسند ہلاک اور 87زخمی ہوگئے جبکہ 184کو گرفتارکرلیا گیا ۔

انکا کہنا تھاکہ اس عرصے کے دوران شدت پسند وں سے 158چھوٹے ہتھیار،10بھاری ہتھیار،4لاکھ گولیاں اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا۔انکا مزید کہنا تھاکہ جلال آبادمیں نئی سیکورٹی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں ۔ادھر جنوبی صوبہ ہلمندکے شہر لشکر گاہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5پاکستانی عسکریت پسندمارے گئے ۔افغان نیشنل آرمی کے ایک کمانڈر نے بتایا ہے کہ عسکریت پسند علاقے میں دہشتگرانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔

ادھر شمالی صوبہ قندوز میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے طالبان جنگجو اپنے 4بیٹوں سمیت مارا گیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ قوس ٹپا کے علاقے میں پیش آیا ۔صوبائی گورنر کے ترجمان زبیح اللہ امانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ اس دوران شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔صوبہ کیپیسا میں فوجی آپریشن کے دوران 5شدت پسند ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ۔201صلیب کور نے ایک بیان میں کہاکہ آپریشن ضلع تگاب کے علاقے میں کیا گیا ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں آپریشن کے دوران 6دیہاتوں کو عسکریت پسند وں سے پاک کرلیاگیا۔جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان کے حملے میں 2پولیس اہلکار ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :